حب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 حب ریلی کراس 2024، گڈانی کے ساحل پر حب ریلی کا میلہ سج گیا ۔حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دینگے، 51 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ٹریک پر ڈرائیورز کا کڑا امتحان ہوگا۔پہلے مرحلے میں خواتین کیٹیگری کے مقابلے جاری ہیں جس میں دینا پٹیل اعزاز کا دفاع کرینگی۔ویٹرنز کے بعد سٹاک کیٹیگری کی ریس شروع ہوگی ، پری پیئرڈ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور ریسرز کا ٹکراؤ ہوگا جس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی، نادر مگسی، رونی پٹیل شامل ہیں۔تیمور خواجہ پری پری پیئرڈ (pre prepared) کیٹیگری میں اعزاز کا دفاع کرینگے۔گورنر بلوچستان اور گورنر سندھ اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔

اشتہارات