منشیات کے خاتمے کیلئے تمام شعبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا: میجر جنرل دلاور خان

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)میجرجنرل دلاور خان نے جامع سکول میں اوسٹر ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں منشیات کے کلچر کے خاتمہ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں پہلے گجرات آرٹ اولمپیاڈ مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے تمام شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے اے این ایف پنجاب کے چیف بریگیڈیئر سکندر چوہدری نے پورے پنجاب میں جو کمپین کا آغاز کیا ہے اس کا کریڈٹ پوری انتظامیہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین، اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ دنیا میں سب سے اچھا نشہ شکر کا ہے اور جو انسان اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے تو اُسے کسی اور نشے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انسان وہی ہے جو دوسروں کے لئے فائدہ مند ہو۔ دوسروں کے لئے فائندہ مند ہونے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہو، علم ہو۔ ہم کسی نہ کسی شعبے میں رہ کر دوسروں کے لئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام میں بچوں نے جس جذبہ کے تحت آرٹ میں تصویر کشی کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ صوبائی چیف اینٹی نارکوٹکس بریگیڈیٹر سکندر چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن عناصر ہماری نئی نسلوں کو تباہ کرنے کے لئے یونیورسٹی، سکول، کالجوں میں نشے کی لعنت کو پھیلا رہے ہیں جس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ 
 

اشتہارات