ہماری خاموشی کو کمزور سمجھنا مخالفین کی بھول‘ ہر طرح کا جواب دینا‘ مقابلہ کرنا جانتے ہیں‘ بی بی ثمیرہ الٰہی

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ثمیرہ الٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ رہیں تو یہ ان کی بھول ہے ہم ہر طرح کا جواب دینا اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ سارا گجرات جانتا ہے کہ ہمارے مخالفین نے پولیس کے ذریعے الیکشن چوری کیا ہے اگر ان میں ہمت ہوتی تو یہ پولیس کا سہارا لیے بغیر میدان میں آتے پھر پتہ چلتا کہ گجرات کی عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کی جو داستان مخالفین نے رقم کی ہے اس کا بہت جلد حساب لیا جائے گا۔ چودھری پرویز الٰہی جیل میں ہیں لیکن ہر بات سے واقف ہیں چودھری پرویز الٰہی نے جن لوگوں پر مہربانیاں کی آج وہی ان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ چوری شدہ الیکشن پر مبارکبادیں وصول کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے سب جانتے ہیں کہ 8 فروری اور 21 اپریل کو چودھری پرویز الٰہی کو ہی عوام نے منتخب کیا ہے انشاء اللہ جب چودھری پرویز الٰہی گھر واپس آئیں گے تو سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔ مخالفین اپنے تقریریں کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیا کریں کہ وہ آج جس مقام پر کھڑے ہیں وہ سب چودھری پرویز الٰہی کی بدولت ہے۔ گجرات کے تمام حلقوں میں آج جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ چودھر ی پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے منظور شدہ فنڈز سے ہو رہے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والوں کو صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مخالفین کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ وہ پولیس کے ذریعے ہمارے رہنماؤں اور کاکنان کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ان پر جھوٹے پرچے بنا رہی ہے جبکہ چودھری پرویز الٰہی کی کارکردگی اور کاموں کی وجہ سے گجرات کی عوام ہمیشہ ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اللہ کی مدد اور گجرات کی عوام کے ساتھ مل کر ہم اپنے مخالفین کا ہرفورم پر مقابلہ کریں گے۔ 
 

اشتہارات