کوویڈ ویکسین ایسٹرازینیکا جان لیوا بلڈ کلاٹ کی ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، یورپی کمپنی کا اعتراف

Published: 01-05-2024

Cinque Terre

برطانوی سوئیڈش فارما کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین کوویشیلڈ (Covishield) 150 سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پراستعمال کی گئی ہے۔برطانیہ میں دائر کئے گئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی اور تقریباً 50 متاثرین کیلئے 100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایسٹرازینیکا نے پہلی بار عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بہت کم صورتوں میں TTS نامی بیماری کا سبب بنتی ہے، جس میں خون کا جمنا اور پلیٹلیٹس کی کمی شامل ہے۔

اشتہارات