پولیس کاتشدد،خواجہ سراؤں کا تھانہ صدرکھاریاں پردھاوا،جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج

Published: 06-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر ہلہ بول دیا،خواجہ سراؤں کا شدید احتجاج نعرے بازی اور پتھراؤ۔ جی ٹی روڈ بھی بلاک ہو گیا، زرائع کے مطابق گزشتہ رات پولیس کے شیر جوانوں نے جی ٹی روڈ پر کھڑے خواجہ سراؤں کی 'تلاشی' لینے کی کوشش کی، جس پر معاملہ توں تکرار اور تشدد تک جاپہنچا اور پولیس نے خواجہ سراؤں کو اٹھا کر حوالات میں بند کر دیا،ذرائع کے مطابق پولیس نے نجی محفل پر چھاپہ مارا جہاں پر خواجہ سراء ڈانس کررہے تھے۔ پولیس نے خواجہ سراوں کی کمائی لوٹی ان پر تشدد کیا اور نازیبا حرکات بھی کیں جس پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے۔
 

اشتہارات