بھارتی وزیر کے سیکریٹری کے گھر چھاپہ، برآمد رقم گننے میں 17 گھنٹے لگ گئے

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

بھارت میں ایک وزیر کے سیکریٹری کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے کے بعد وہاں سے ملنے والی رقم کو 6 مشینوں کی مدد سے گننے پر بھی 17 گھنٹے سے زائد کا وقت لگ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے ریاست جھارکھنڈ کے وزیر برائے دیہی ترقی عالم گیر عالم کے پرسنل سیکریٹری سنجیو لال کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ جھارکھنڈ کے محکمہ دیہی ترقی کے چیف انجینئر وریندرا رام کی گرفتار کے بعد مارا گیا جنہیں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سنجیو لال کے گھر سے برآمد کرنسی گننے کےلیے نوٹ گننے والی چھ مشینوں کا استعمال کیا اور نوٹوں کو گننے میں 17 گھنٹے لگ گئے۔  حکام کے مطابق سنجیو لال کے گھر سے برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 34 کروڑ بھارتی روپے ہے۔  دوسری جانب عالمگیر عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے لوگ کو اپنی رائے نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا سنجیو لال ان سے قبل بھی دو وزرا کے پرسنل سیکریٹری رہ چکے ہیں، عموماً تجربے کی بنیاد پر یہ تعیناتیاں کی جاتی ہیں۔

اشتہارات