گجرات:۔ میونسپل کارپوریشن: پلاننگ برانچ ٹیم نے ملک ابرار حسین کی زیر نگرانی‘ فیس کی بقایات کی وجہ سے مزید تین کمرشل عمارتوں بند

Published: 12-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات! میونسپل کارپوریشن گجرات کی پلاننگ برانچ ٹیم نے چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار حسین کی زیر نگرانی اور کمشنر گوجرانولہ/گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات کی ہدایت پر گجرات سٹی میں مزید تین کمرشل عمارتوں جی ٹی روڈ پر واقع سالک ظہیر کی سپرئیر کالج والی بلڈنگ سیل کردی ہے۔ جس کے ذمہ ایک کروڑ سے زائد کے کنورژن فیس کی مد میں بقایا جات ہیں۔جبکہ بھمبر روڈ پر واقع عجوہ ریسٹورنٹ والی جگہ پر قائم ہونے والے حبیبی ریسٹورنٹ۔اور زیب سپر مارکیٹ کی چند دکانوں کو سیل کردیاہے۔ مذکورہ کمرشل بلڈنگیں تعمیر کرلی تھی اور میونسپل کارپوریشن گجرات کو نقشہ فیس کی مد کنورژن فیس کے بقایا جات جمع نہیں کراہے گئے تھے۔اس سے قبل کالرہ کلاں میں بھی وحید اسلم چھٹہ کی پنکھوں کی فیکٹری پنکھوں کو بھی ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی کنورژن فیس کی مد میں سیل کیا گیا ہے۔
 

اشتہارات