Published: 21-05-2024
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی۔سرباز علی خان بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں ، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں۔قبل ازیں سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔