Published: 21-05-2024
عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی درخواست پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کی ہے۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو احمقانہ اقدام کہہ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود ممالک کا سفر کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔نیتن یاہو نے ڈھٹائی والے انداز میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی سے فاقہ کشی کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ نیتن یاہو نے کہا وارنٹ گرفتاری کی درخواست جنگ کے دوران اسرائیل کے ہاتھ باندھنے کی کوشش ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کو اپنی اور عالمی عدالت انصاف کی ساکھ بچانے کیلئے فکرمند ہونا چاہیے۔