وکلا کا عدالتوں کی تقسیم اور وکیلوں پر مقدمات کے معاملے پر احتجاج

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

 عدالتوں کی تقسیم اور وکیلوں پر مقدمات کے معاملے پر وکلا نے جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد پی ایم جی چوک میں احتجاج کیا۔ایوان عدل میں لاہور بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں پی ایم جی چوک میں احتجاج کی قرارداد منظور کی گئی اور احتجاج بھی کیا گیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار پنجاب بار کے ماتحت ہے، ہم صدر لاہور ہائیکورٹ بار کو ڈی نوٹیفائی کر کے نیا نمائندہ منتخب کر دیں گے۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلا کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں ہمیشہ کی طرح وکلا کے ساتھ کھڑا ہوں۔پی ایم جی چوک میں وکلا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔

اشتہارات