Published: 24-05-2024
مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا، ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں ہوئی۔اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچایا گیا تو شہر کی سڑکوں پر لاکھوں سوگواران موجود تھے، ایرانی صدر کے جسد خاکی کو امام علی رضا کے روضے تک لے جایا گیا۔صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 افراد اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی تدفین تہران کے جنوب میں شاہ عبدالعظیم کے روضے کے احاطے میں کی گئی ہے۔