Published: 28-06-2024
ابھرتی ہوئی نوجوان بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ایکٹریس شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی نے اپنی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام کے دلکش پس منظر والے فیڈ پر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں پلک سبز رنگ کی فل آستین شرٹ اور جوگرز میں نظر آرہی ہیں۔ اپنی اس خوبصورت تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپش لگایا، مائی یو ایس پی اے مون سون۔ انکی اس تصویر پر انکے بوائے فرینڈ ابراہیم علی خان نے سب سے پہلے کمنٹ ڈراپ کیا۔ واضح رہے کہ ابراہیم اور پلک کی رومانی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں۔ ابراہیم نے ایک فائر ایموجی شیئر کیا ہے ساتھ میں لکھا، بہت اچھی لگ رہی ہو، پلک نے بھی ایک ایموجی کے ساتھ جواب دیا، اچھا دیکھتی ہوں۔واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں پلک کی ابراہیم کے ممبئی میں واقع گھر کے باہر تصویر لی گئی جس میں وہ عام گھریلو لباس میں تھیں، بعدازاں پلک کے وہاں سے جانے کے بعد ابراہیم اپنے گھر سے نکلتے ہوئے نظر آئے۔