عورت دشمن ویڈیوز کی تشہیر قابل مذمت ہے، ایچ آر سی پی

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سوشل میڈیا پر عورت دشمن ویڈیوز کی تشہیر کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ویڈیوز جاری ہورہی ہیں، ہمارے پڑوس میں تعلیم پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں۔ایچ آر سی پی کے مطابق ہم سوات کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سوشل میڈیا پر عورت دشمن ویڈیوز کی تشہر قابل مذمت ہے۔ایچ آر سی پی رہنما نسرین اظہر نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عورتوں کے حقوق پر مضبوطی سے آواز اٹھائے۔اس بارے میں ناصر زیدی نے کہا کہ اسلام خواتین کو تعلیم کا حق دیتا ہے، حکومت خاموش ہو کر چیزوں کو نہ دیکھے بلکہ اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے، پاکستان ترقی پسند ملک تھا اور یہاں خیالات کی آزادی رہی ہے، ہم ایچ آر سی پی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اشتہارات