Published: 30-06-2024
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی فتح کے بعد ویڈیو کال پر فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں نظر آئے۔ویرات کوہلی نے جیت کا جشن مناتے ہوئے فیملی سے ویڈیو کال پر بات کی اور بچوں سے گفتگو کرتے وقت مزاحیہ شکلیں بنائیں جسے کیمرے نے محفوظ کرلیا۔کوہلی کے فیملی سے بات کرتے ہوئے دلچسپ اور مختلف طرح کے انداز ان کے مداحوں کے لیے بالکل نئے تھے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز، بارباڈوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بعد ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ایونٹ کے فائنل میں ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری بنا کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا۔