Published: 30-06-2024
بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس کو متاثر کن قرار دیا ہے۔فلم کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا جبکہ کمل ہاسن کو ’سپریم یاسکین‘ دکھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگ اشون کی فلم کالکی میں کمل ہاسن اور امتیابھ بچن ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔حالیہ پریس کانفرنس میں کمل ہاسن نے فلم میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے نہیں پتا میں انہیں تجربہ کار کہوں یا بالکل تازہ اداکار؟انہوں نے مزید کہا کہ امتیابھ بچن نے فلم میں بہت ہی اچھا کام کیا، ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم بچوں کےلیے بنائی گئی ہے، اب یہ مت پوچھیں کہ سفید بالوں والا اس سے کیسے لطف اندوز ہوگا؟کمل ہاس نے کہا کہ یہ فلم مجھے یاد دلاتی ہے ہر اُس بچے کی جو ہر نوجوان کے اندر ہوتا ہے، یہ ایک بہترین کوشش ہے، جس کا حصہ بن کر خوش ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ فلم کالکی واضح اشارہ ہے کہ بھارتی سنیما عالمی تفریح کا حصہ بن رہا ہے، ناگ اشون نے کسی مذہبی تعصب کے بغیر موضوع کو انتہائی احتیاط کے ساتھ پیش کیا ہے۔کمل ہاسن نے یہ بھی کہا کہ کہانی پیش کرنے کے انداز سے ہی جاپانی، چینی اور یونانی تہذیبیں بھارتی ورثے کے قریب آسکتی ہیں، اشون نے یہ کام صبر کے ساتھ کردکھایا ہے۔