غزہ پر صیہونی حملوں کے 9 ماہ مکمل، آج مزید 55 فلسطینی شہید

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے 9 ماہ مکمل ہوگئے۔ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38 ہزار 153 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں سے 87 ہزار 828 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اشتہارات