مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، کلگام میں شہداء کی تعداد 6 ہوگئی

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع کلگام میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک مکان پر کیمیائی مواد پھینکا۔ کے ایم ایس کے مطابق اس سے پہلے کلگام میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

اشتہارات