Published: 08-07-2024
بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر رتیش دیش مکھ کا کہنا ہے کہ فلم کی بقا اور اسکے بنانے والوں کی کامیابی کا انحصار ان پر اداکار کی فیس کا بوجھ نہ ڈالنے میں ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اپنے بینر تلے کسی پروجیکٹ میں خود کو کاسٹ کرتے ہیں تو ایک پیسہ نہیں لیتے۔45 سالہ رتیش دیش مکھ نے 2003 کی فلم تجھے میری قسم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا اور 2013 کی مراٹھی فلم بالک پالک سے پروڈکشن شروع کی۔ اب وہ "Pill" سے اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ جب ان سے اسٹارز کی بڑھتی ہوئی فیس اور اوورہیڈ اخراجات پر تبصرے کےلیے کہا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میں ایک پروڈیوسر ہوں اگر خود کو کاسٹ کرونگا تو میں خود کو کوئی ادائیگی نہیں کرونگا، تو پھر یہ سب کچھ ٹھیک ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ کسی فلم پر اداکار کی فیس کا بوجھ پڑنا اہم ہوتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ فلم کو بقا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر فلم خود کو بچانے میں کامیاب ہوجائے تو سب بچ جائیں گے۔