Published: 08-07-2024
جاپان بھر میں ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ہیٹ ویو سے ابتک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جاپان کے شہر شیزوکا میں اتوار کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 1940سے ابتک اس شہر میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔واضح رہے کہ اس برس جون کے آخری ہفتے میں 2,276 افراد کو ہیٹ اسٹروک کے باعث اسپتال لایا جاچکا ہے۔دوسری جانب مغربی امریکا کے حصوں کو بھی شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، 36 ملین افراد گرمی کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایریزونا ،واشنگٹن، اوریگون میں ریکارڈ درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے۔کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں درجہ حرارت 48 اور ڈیتھ ویلی میں 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 ڈگری سے زیادہ ہے۔