Published: 09-07-2024
بھارتی پاپ آئیکون اور 60ء، 70ء اور 80ء کے عشرے کی فلمی اور جاز گلوکارہ اوشا اوتھپ کے شوہر جونی چاکو اوتھپ پیر کو 78 برس کی عمر میں کولکتا میں چل بسے۔خاندان کے مطابق انکی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آنجہانی جونی نے گھر میں ٹی وی دیکھنے کے دوران بے چینی کی شکایت کی جس پر انھیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شدید قسم کا دل کا دورہ ان کی موت کا سبب بنا۔ 70ء کے عشرے کی ابتدا میں 76 سالہ اوشا جونی سے پہلی بار ملیں۔ دونوں کے دو بچے (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں۔