Published: 09-07-2024
فٹبال آئیکون اور سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و ایم ڈی اور دنیا کے گیارہویں امیر ترین شخص مکیش امبانی اور انکی اہلیہ نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی نے اس سے قبل بھی اپنی ممبئی میں واقع رہائش گاہ انتیلیا میں 2023 عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیوڈ بیکہم میزبانی کی تھی۔