تاجر دوست اسکیم کے تحت 46 ہزار 237 تاجروں کی رجسٹریشن

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

وفاقی حکومت کے کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلے میں تاجر دوست اسکیم کے تحت 46 ہزار 237 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل کرلی۔ایف بی آر کے مطابق ملک کے 6 بڑے شہروں میں 41 ہزار 906 ریٹیلرز کو رجسٹر کیا گیا ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ 17 ہزار 358 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ کراچی میں اب تک 6 ہزار 818 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ایف بی آر کے مطابق راولپنڈی میں بھی اب تک 6 ہزار 736 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

اشتہارات