لو سنہا نے سوناکشی سنہا کو فیملی سے نکال دیا

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بھارت کے نامور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے پھر سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ شتروگھن سنہا کی بیٹی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں ویسے تو انکی طرف سے سب ہی موجود تھے لیکن بھائی لو سنہا اور کش سنہا غائب تھے۔ یہیں سے اس تنازع کے شروعات ہوئی جب سوشل میڈیا صارفین نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دُلہن کے بھائیوں کو نہ پایا۔   بہن کی شادی کے کچھ دنوں بعد لو سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شادی کی تقریب میں نہ آنے سے متعلق بات تو کی لیکن کھل کر اسکی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم اب لو سنہا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لو سنہا نے والدین شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کو انکی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور خاندان کی تصویر بھی شیئر کی۔بیٹے نے تحریر کیا کہ “میرے والدین کو سالگرہ مبارک ہو۔ ہمیں آپ کے بچے بن کر پیدا ہونے پر خوشی ہے، اور ہم آپ کے ساتھ گزارے ہر لمحے کےلیے شکر گزار ہیں۔”یہاں دلچسپ بات یہ تھی کہ لو سنہا نے اپنی فیملی کی جو تصویر لگائی تھی اس میں انکی بہن سوناکشی موجود ہی نہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاندان کے تعلقات میں گڑ بڑ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

اشتہارات