بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا یورپ میں لُٹ گئیں

Published: 12-07-2024

Cinque Terre

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا اور ان کے شوہر و اداکار وویک داہیا یورپ میں لُٹ گئے، حکومت سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا ترپاٹھی داہیا اور وویک داہیا اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منانے کے لیے گزشتہ دنوں یورپ گئے تھے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس خوبصورت سیاحتی سفر کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی دیکھی جاسکتی ہیں جو اس جوڑے نے شیئر کی ہیں۔تاہم اب اس جوڑے نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گاڑی محفوظ مقام پر ریزوٹ کی پارکنگ میں کھڑی تھی، جہاں سے چوری ہوئی اور یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔ چوری کے نتیجے میں ان کا پاسپورٹ، بینگ کارڈز سمیت دیگر قیمتی سامان چلا گیا ہے۔انہوں نے اٹلی میں بھارتی سفارت خانے سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اشتہارات