Published: 14-07-2024
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ پر گورنر پنسلوینیا نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔ گورنر پنسلوینیا جوش شاپیرو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ہلاک 50 سالہ فائر فائٹر چیف کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔گورنر پنسلوینیا جوش شاپیرو کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ گورنر جوش کے مطابق حملے کی تحقیقات پر متعلقہ ادارے معلومات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد صدر بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات کی۔ گورنر جوش کے مطابق تمام رہنماؤں کو قوم کے بہتر مستقبل کے لیے نفرت انگیز بیان بازی کم کرنی چاہیے۔