دمام: شاہ فہد ایئر پورٹ پر مصری طیارے میں آتشزدگی

Published: 19-07-2024

Cinque Terre

دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصری ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں اور عملے کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا۔مصری طیارے کے 189 مسافر اور عملے کے 8 ارکان محفوظ ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق آگ ٹیک آف سے قبل لگی جس پر طیارہ فوری گراؤنڈ کردیا گیا۔گراؤنڈ کنٹرول کے فائر فائٹنگ یونٹ نے طیارے کی آگ پر قابو پالیا۔

اشتہارات