جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ چھوڑنے پر جلد تیار کرلیا جائے گا، نینسی پلوسی

Published: 19-07-2024

Cinque Terre

امریکا کی سرفہرست ڈیموکریٹ رہنماؤں میں سے ایک اور سابق اسپیکر نینی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے کہ جوبائیڈن کو ممکنہ طور پر جلد اس بات پر تیار کرلیا جائے گا کہ وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی ہی وہ شخصیت ہیں جو صدر بائیڈن کو اس بات پر آمادہ کررہی ہیں کہ وہ دوبارہ صدارتی الیکشن نہ لڑیں۔ نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ اراکین کو بتایا ہے کہ یہ وقت ہے کہ بائیڈن صدارتی دوڑ چھوڑ دیں اور بہت جلد انہیں اس بات پر آمادہ کرلیا جائے گا کیونکہ شدید خدشات ہیں کہ بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن جیت نہیں سکیں گے۔ نینسی پلوسی نے کیلی فورنیا کے ڈیموکریٹ اراکین سے کہا ہے کہ ان کے خیال میں بائیڈن اس فیصلے پر پہنچنے کے قریب تر ہیں کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونا ہی بہتر ہوگا۔ تاہم بائیڈن کی انتخابی مہم کے مشیر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر سختی اختیار تو نہیں کرنا چاہتے مگر نہ جانے کتنی بار بتانا پڑے گا کہ جو بائیڈن واضح کرچکے ہیں کہ وہ الیکشن لڑیں گے اور انتخابی مہم آگے بڑھ رہی ہے۔ 

اشتہارات