Published: 19-07-2024
امریکی صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان فیصلہ کن حد تک بڑھ گیا۔سینئر ڈیموکریٹ رہنما نے جیو نیوز کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان 99 فیصد تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن انتخابات سے دستبردار ہونے سے متعلق بدھ تک فیصلہ کرلیں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور بائیڈن کی انتخابی مہم نے دستبردار ہونے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن بضد ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔سابق صدر اوباما بھی بائیڈن پر واضح کرچکے کہ ان کی جیت کا امکان بہت کم ہے۔