Published: 19-07-2024
بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ٹیلیویژن ہوسٹ ردھیما پنڈت نے ان دعووں کی تردید کی ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبھمن گل کے ساتھ اس سال دسمبر 2024 میں شادی کر رہی ہیں۔انھوں نے ان دعووں اور افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران 34 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں تو انکا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ انھوں نے مزید کہا پہلی بات تو یہ کہ میں انھیں جانتی تک نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی۔جب میں کبھی ان سے ملوں گی تو مجھے یقین ہے کہ ہم لوگ اس بارے میں ہنسیں گے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ کیوٹ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔