اننت امبانی اور رادھیکا مڈل کلاس ہوتے تو ان کی شادی کیسی ہوتی؟

Published: 20-07-2024

Cinque Terre

اگر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کسی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے تو ان کی شادی کیسی ہوتی؟  آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی تصاویر سامنے آگئی۔بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی گزشتہ ہفتے رادھیکا مرچنٹ سے بڑی دھوم دھام کے ساتھ عالی شان شادی ہوئی، جس کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہوئے۔اس شادی میں نہ صرف مہنگے ڈیزائنرز کے ملبوسات اور جیولری  پہنے فلم اسٹارز بلکہ دنیا بھر سے نامور شخصیات نے بھی تقریبات میں شرکت کرکے شادی کی رونق کو چار چاند لگادیے تھے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اے آئی سے بنی تصاویر ایک صارف نے شیئر کی ہیں، جس میں آرٹسٹ نے اننت امبانی اپنی شادی کی تقریب میں مڈل کلاس خاندان کے دلہا بنے دکھائی دیے ہیں، ان میں کچھ مناظر شاہد کپور اور امریتا راؤ کی سال 2006 کی فلم ’ویواہ‘ سے متاثر نظر آئے ہیں۔اے آئی سے تیار کردہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں، پہلی تصویر میں اننت امبانی اور رادھیکا روایتی لباس میں آگ کے سامنے بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس میں اننت نے کریم رنگ کی عام سی شیروانی پہنی ہوئی ہے، جبکہ رادھیکا نے سرخ ساڑھی اور سونے کے زیورات پہنے ہوئے ہیں، یہ تصویر ’ویواہ‘ فلم میں شادی کے منظر کو یاد دلاتی نظر آرہی ہے۔دوسری تصویر میں رادھیکا اپنی نند ایشا امبانی کے ساتھ سیڑھیوں سے نیچے آرہی ہیں، جس میں ایشا نے نیلی شلوار پہنی ہوئی ہے جبکہ رادھیکا زرد رنگ کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں سے ایک اور تصویر میں مکیش امبانی دولہے کے والد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جن میں تحائف کی ٹرے کو گاڑی میں سے نکال کر اندر لے جانا اور مہمانوں کے کمروں کی صفائی وغیرہ کرنا شامل ہے۔ایک اور نظر آنیوالی تصویر میں رادھیکا اننت کو پانی کا گلاس پیش کررہی ہیں، جو کہ ’ویواہ‘ فلم کے منظر کو یاد دلاتی ہے، جس میں امریتا راؤ شاہد کپور سے پوچھتی ہیں، ’جل‘ لیں گے۔یاد رہے کہ اننت امبانی ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے ہیں، 12 جولائی کو اننت کی شادی رادھیکا مرچنٹ سے ہوئی تھی۔شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اشتہارات