ٹیپو شریف کے والد انتقال کر گئے

Published: 20-07-2024

Cinque Terre

پاکستانی معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد انتقال کر گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت خراب ہے اور علاج کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے والد اکرام بھٹی انتقال کر گئے ہیں۔اداکار کی انسٹااسٹوری کے مطابق اُن کے والد کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازعصر کراچی کے علاقے کلفٹن کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اشتہارات