ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، حافظ نعیم

Published: 22-07-2024

Cinque Terre

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر سیاسی حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلے کرے تو کنفیوژن جنم نہیں لے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ہی ملک مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔

اشتہارات