Published: 30-07-2024
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے خوشخبری سنادی کہ بجلی سستی ہونے والی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس کےلیے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا کہ تین اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے کہ ہم اپنی تنخواہ میں بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتے۔جنید اکبر نے کہا کہ ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔