کراچی، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

Published: 30-07-2024

Cinque Terre

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ملیر، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، صدر آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جس سے کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

اشتہارات