Published: 07-08-2024
ڈھاکا: بنگلا دیش میں مشتعل ہجوم نے موسیقار راہول آنند کے گھر کو لوٹ کر آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے بعد مشتعل ہجوم نے گلوکار اور موسیقار راہول آنندا کے دھان منڈی کے علاقے میں واقع گھر پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے سامان لوٹنے کے بعد گلوکار کے گھر کو آگ لگا دی۔رپورٹس کے مطابق ہجوم میں شامل افراد راہول آنندا کے گھر سے قیمتی سامان اور آنند کے ہاتھ سے بنے ہوئے 3000 سے زیادہ موسیقی کے آلات بھی ساتھ لے گئے۔ راہول آنندا ، ان کا بیٹا اور اہلیہ گھر سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس قبل مظاہرین نے کھلنا میں واقع عوامی لیگ کے رکن پالیمنٹ اور بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی آگ لگا دی تھی۔