برزخ کا رسپانس بالکل ویسا ہی ملا جیسی توقع تھی، صنم سعید

Published: 07-08-2024

Cinque Terre

  کراچی: اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ ویب سیریز برزخ کا فیڈ بیک بالکل ویسا ہی ملا جیسی امید تھی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے برزخ کو ملنے والے فیڈ بیک کوزبردست قرار دیتے ہوئے کہ برزخ میں بہت سی چیزیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کوشو سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر وہ لوگ ایک بار غور سے پورا شو دیکھیں گے تو انہیں سمجھ آ جائے گی۔ برزخ پرلوگوں کا ردعمل ویسا ہی ملا جیسی ہمیں توقع تھی۔بھارتی مداحوں سے متعلق صنم سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی مداح  میرے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہم صرف مختلف گھروں میں پلے بڑھے ہیں۔ بنیادی طور پر ہم ایک ہی سرزمین کے ہیں لیکن ہم صرف برسوں میں مختلف طریقے سے پروان چڑھے ہیں۔ طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کے ساتھ دوبارہ جُڑنا اچھا لگا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا کبھی کام کے سلسلے میں بھارت جانا نہیں ہوا اس لیے یہ نہیں کہہ سکتی کہ مجھے وہاں نہ جانے پر کمی محسوس ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ چیزیں ہوتی رہیں گی۔

اشتہارات