Published: 13-08-2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔کراچی سے جاری بیان میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سندھ کے ایک وزیر نے چلوائی۔انہوں نے کہا کہ خبر اس لیے چلائی گئی تاکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوجائے اور حکومت میں عدم استحکام پیدا ہو۔پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ حکومت کےلیے ایک ایک ووٹ بہت اہم ہے، خبر چلوانے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کےلیے مشکل پیدا کرنا تھا۔