Published: 13-08-2024
سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تخلیق کی گئی نئی ڈرامہ سیریل ”دلِ نادان“ کا آغاز منگل 13 اگست سے ہوگا۔ڈرامے کی دلچسپ کہانی ایک ایسی سادہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے قسمت دینے والی ہے محبت کا مان، مگر سادگی میں کئی نادانیوں کے اِنبار جبکہ اسے مشکل میں ڈالنے والے ہیں اس کے رشتوں کا اعتبار۔ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر کے قلم کی تحریر ہے اور سیریل کے خوبصورت کرداروں کو صائمہ وسیم کی ہدایات نے مزید جاذب نظر بنادیا ہے۔ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں میکال ذوالفقار، اَمر خان، کاشف محمود، علی عباس، عظمیٰ حسن، فجر خان، سیمی راحیل کے ہمراہ دیگر ساتھی فنکار شامل ہیں۔صابر ظفر کے لکھے گئے گیت کو شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن سے سیریل کے او ایس ٹی کو ترتیب دے کر مزید نکھار دیا ہے۔مزاج کی سادگی اور انداز کا بھولا پن جہاں زاویار کے دِل کو بھائے گا وہیں محبت کا یہ رخ کئی کرداروں کےلیے جلن کا سبب بن جائے گا۔پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی محبت کی نادانیوں کو ستائش اور مہربانیوں سے کیسے کروائیں گے روشناس؟ یہ سب ناظرین اس سیریل میں ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔