تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے افسوسناک واقعہ میں دو سالہ معصوم بھتیجے کے قاتل ظالم تایا کو گرفتار کر لیا

Published: 14-08-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال سے)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے افسوسناک واقعہ میں دو سالہ معصوم بھتیجے کے قاتل ظالم تایا کو گرفتار کر لیا۔مدعی محمد نسیم کے مطابق محمد ندیم جو کہ میری بھتیجی کا جیٹھ ہے اس کا اپنے چھوٹے بھائی فاروق کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا۔ گھر میں بیٹھے بات چیت کر رہے تھے تو الزام علیہ محمد ندیم طیش میں آگیا جس نے میرے نواسے زین کو اٹھا کر پاس پڑے ہوئے ائیر کولر میں مارا۔ میر ا نواسا بے ہوش ہو گیا شور واویلا کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ نواسے کو سول ہسپتال لیکر گئے جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی نے مقدمہ 1224/24 بجرم 302 ت پ درج کرتے ہوئے صرف ایک گھنٹے کے اندر ملزم ندیم کو گرفتار کرتے ہوئے بند حوالات کر دیا۔ معصوم بچے کو قتل کرنیوالے سنگدل ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائیگی۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنیوالے ملزمان کیساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
 

اشتہارات