درختوں کی اہمیت

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

تحریر،،چوھدری بلال  بیورو چیف 
تمام تعریفیں اس مالک کیلئے جس نے اس دنیا
کو تخلیق فرمایااور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا آج ان نعمتوں میں سے ایک نعمت کی بات کرتے ہیں جس نعمت سے نہ صرف انسان فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ اس نعمت سے جانور،پرندے اور دیگر مخلوقات بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں اس نعمت سے نہ صرف جاندار بلکہ بے جان گاڑیاں بھی فائدہ حاصل کرتی ہیں اور اس نعمت کے بارے میں حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ (جس کسی نے درخت لگایا پھر کسی جانور نے اس سے کھایا، کسی پرندے نے کھایا یا کسی انسان نے اس کے سائے سے فائدہ حاصل کیا یہ سب اس کلئیے صدقہ جاریہ ہے)
(مجمح الزوائد و منبح الفوائد کتاب العلم)
درختوں کی ضرورت 
آج ہمیں کو بہت گرمی محسوس ہو رہی ہے، کب تک اے سی ہم کو سہارا دیں گے، آج پاکستان میں کم و بیش 200کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔ 
درجہ حرارت تھوڑی دیر میں 45 ° C سے 49 ° C اور 55 ° C سے 60 °  C تک پہنچ جاتا ہے۔
انسانوں کے لیے 56 ڈگری سینٹی گریڈ میں زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ ہمیں پہلے ہی درخت لگانا ہوں گے۔ کیونکہ ایک درخت کو بڑھنے میں پانچ سے سات سال لگتے ہیں۔
دو درخت خود لگائیں، سب کچھ حکومت پر نہ چھوڑیں۔
درختوں کے فوائد
درخت ہمارے ماحول، صحت اور تندرستی کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں۔ درختوں کے چند اہم فوائد میں شامل ہیں:
1. آکسیجن کی پیداوار: درخت فتوسنتھیس کے ذریعے آکسیجن پیدا کرتے ہیں، جو کہ انسان اور حیوانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔
2. ہوا صاف کرنا: درخت ہوا سے آلودگی، جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں، جس سے ہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
3. موسمیاتی تبدیلیوں کی تخفیف: درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں، ایک گرین ہاؤس گیس، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے.
4. مٹی کے کٹاؤ کی روک تھام: درخت کی جڑیں مٹی کو اپنی جگہ پر رکھتی ہیں، کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کو روکتی ہیں۔
5. وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹ: درخت جنگلی حیات کی مختلف انواع کے لیے خوراک، پناہ گاہ اور رہائش فراہم کرتے ہیں۔
6. ذہنی صحت کے فوائد: درختوں اور فطرت کے آس پاس رہنا تناؤ، اضطراب اور افسردگی کو کم کرتا ہے۔
7. شور کی کمی: درخت قدرتی آواز کی رکاوٹ کے طور پر کام کر سکتے ہیں، شور کی آلودگی کو کم کرتے ہیں۔
8. پانی کے معیار میں بہتری: درخت پانی کو فلٹر کرنے اور آلودگی کو آبی گزرگاہوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
9. اربن ہیٹ آئی لینڈ کی تخفیف: درخت سایہ فراہم کرتے ہیں، شہری گرمی کے جزیرے کے اثر کو کم کرتے ہیں اور شہروں کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔
10. معاشی فوائد: درخت جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں، لکڑی فراہم کرسکتے ہیں اور مقامی معیشتوں کو سہارا دے سکتے ہیں 
یہ تصاویر دیکھ کر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے لئے درخت کتنے ضروری ہیں 
پچھلے چند دنوں میں ملک پاکستان کی جانی پہچانی شخصیت
عزت مآب جناب صاحبزادہ سلطان محمدعلی صاحب نے اپنے ایک انٹرویو  میں فرمایا کہ ہمیں ملک پاکستان کی خدمت کرنے کیلئے کسی بڑے عہدے کی ضرورت نہیں بلکہ اگر ہم اپنے ملک پاکستان کی خدمت ایک پودا لگا کر کر سکتے ہیں تو وہ پودا ہمیں آج لگانا ہو گا
درخت ہمارے ماحول کو آلودگی سے ہی نہیں بچاتے بلکہ ہمیں معاشی طور پر ہمیں خوشحال کرتے ہیں 
آج ہمیں چائیے کہ ہم اپنے گھروں میں اور اپنی کھیتوں میں ذیادہ ذیادہ پودے لگائے اور اپنے پیارے ملک کو سرسبز بنائیں 

اشتہارات