کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور تھانے منتقل

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

کراچی کے کارساز روڈ پر بے قابو کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والی 20 سال کی لڑکی سمیت 2 افراد دم توڑ گئے۔ 3 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی ذمے دار خاتون کو بہادر آباد تھانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں حادثے میں زخمی 20 سالہ لڑکی اور 60 سال کا مرد دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا، خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اشتہارات