رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملہ، 11 اہلکار شہید

Published: 22-08-2024

Cinque Terre

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کےلیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اشتہارات