زخمی تیندوے کو علاج کے بعد آزاد کشمیر کے جنگلات میں چھوڑ دیا گیا

Published: 22-08-2024

Cinque Terre

آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات میں تیندوے کو آزاد کر دیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کی دم زخمی تھی، جس کا علاج وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر میں کیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پانچ ہفتوں کےلیے تیندوے کو وائلڈ لائف کے ریسکیو سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کو وائلڈ لائف کی مدد سے آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات میں چھوڑدیا گیا۔

اشتہارات