بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بابر اعظم کی تعریف

Published: 22-08-2024

Cinque Terre

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی تعریف کی۔گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آن لائن پروگرام میں بابر اعظم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بابر کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں۔گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا، اس کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹر بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ چند سال قبل بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کیا کریں، لیگ کھیلیں، رنز بنائیں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آجاتا ہے، بابر اعظم بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ہیں۔

اشتہارات