ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Published: 22-08-2024

Cinque Terre

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مشہور ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں میوزیکل شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹیلر سوئفٹ وہ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئیں جنہوں نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے پاس تھا، جنہوں نے 1988 میں اپنے ’بیڈ ٹور‘ کے دوران 7 شوز کیے تھے۔ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘ٹیلر سوئٹ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند کیا ہے، لیکن موجودہ ٹور بہترین تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی اتنا زبردست ہجوم نہیں دیکھا۔‘

اشتہارات