تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن 530گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

Published: 27-08-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن 530گرام چرس برآمد ملزم گرفتار ایس پی کوٹلی  عدیل احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس فتح پور تھکیالہ انسپکٹر عبدالقدوس نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے محمد سلیم ولد مقبول حسین بھٹی سکنہ بنالہ نکیال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 530گرام  چرس برآمد کی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے تمام ایس ایچ اوز/چوکی افیسران کو منشیات فروشوں /منشیات ڈیلروں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ شہری ایک پر امن اور جرائم سے پاک معاشرے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے کیلئے پولیس کاساتھ دیں۔کمیونٹی اور پولیس کے باہمی تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔
 

اشتہارات