تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ 6ملزمان گرفتار‘ لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

کوٹلی(رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی رواں ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں۔ 01کلو834 گرام چرس برآمد آلٹو کار مالیتی 13 لاکھ روپے 24گھنٹے اندر ٹریس /برآمد  06 مجرمان اشتہاری گرفتار محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ملزم شوکت سے 820گرام چرس ملزم توصیف مغل سے 600گرام چرس ملزمان یاسر، حماد، کامران سے 414گرام چرس برآمدکرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج رجسٹر کیے۔ جبکہ اندرون شہر سے چوری شدہ گاڑی آلٹو مالیتی 13لاکھ روپے24گھنٹے کے اندر ٹریس کرتے ہوئے برآمد کی۔ علاوہ ازیں چوری کی واردات میں چوری شدہ UPS سامان وغیرہ کی برآمدگی کرتے ہوئے ملزم کو بند حوالات کیا۔ 06کس مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے۔
 

اشتہارات