دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ سے بہت مختلف ہے، سلمان علی آغا

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پہلے ٹیسٹ سے بہت مختلف ہے۔راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پچ پر اسپن کم لگ رہا ہے۔اپنی ذاتی پرفارمنس سے متعلق انہوں نے کہا کہ اچھا اسٹارٹ ملے تو بڑے رنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کے پاس پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بیٹر اپنے حساب سے بیٹنگ کرتا ہے، کسی کو خصوصی طور پر تیز کھیلنے کی ہدایت نہیں۔

اشتہارات