ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ کا شادی کی پیشکش کا انداز بتادیا

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ کی طرف سے شادی کی پیشکش کا انداز بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ کی طرف سے شادی کی پیشکش سے متعلق ایک وضاحتی نوٹ جاری کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ کچھ سالوں سے ڈیٹنگ کررہی ہیں ہم نے حال ہی میں منگنی کی ہے، اُس نے میری پسندیدہ جگہ پر گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ پھیلا کر شادی کےلیے پروپوز کیا۔حالیہ انٹرویو میں ادیتی راؤ حیدری نے اپنے اور سدھارتھ کے تعلق پر بات کی اور بتایا کہ اُس نے مجھے شادی کی پیشکش کس انداز میں کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی، جنہوں نے حیدر آباد میں ایک اسکول شروع کیا تھا، چند سال پہلے اُن انتقال ہوچکا ہے۔ادیتی راؤحیدری نے مزید کہا کہ سدھارتھ جانتا تھا کہ میں اپنی نانی کے کتنی قریب ہوں، ایک دن مجھ سے پوچھا کیا میں نے اُن سے مل سکتا ہوں؟ ہم وہاں پہنچے جہاں بچپن گزارا تھا، نرسری سیکشن سے اوپری منزل پر وہ گھٹنے کے بل بیٹھ گیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس کی اس حرکت پر میں نے پوچھا، کیا کھو گیا ہے؟ جسے ڈھونڈنے کےلیے بیٹھ گئے ہو، کیا تمہارے جوتے کے تسمے کھل گئے ہیں؟اس پرسدھارتھ نے مجھے پیار سے مخاطب کیا اور کہا آدو، میری بات غور سے سنو، اور پھر اُس نے مجھے پروپوز کیا۔

اشتہارات