جرائم پیشہ عناصر گرفتار:570گرام چرس‘ 1 پستول 30 بور‘ 20 گرام آئس اور چوری کی ایک گاڑی برآمد

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری, 570گرام چرس، 01 پستول 30 بورمعہ میگزین و 07 دانہ راوند، 20 گرام آئس اور چوری کی ایک گاڑی برآمد۔تھانہ پولیس منگلا نے نیو انڈسٹریل اسٹیٹ میرپورکے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب نواز ولد حق نواز قوم راجپوت ساکن غازی گڑھا تحصیل بھمبر کے قبضہ سے 570 گرام چرس/گردا برآمد ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے بند حوالات کردیا ہے جبک بیٹ بن خرماں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر جہانگیر قوم پٹھان سکنہ میرا ٹنکیاں بن خرماں کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 01پستول 30 بور معہ میگزین و 07 دانہ راوند اور 20 گرام آئس برآمدہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ تھانہ پولیس نیو سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے درج مقدمہ میں ایک چوری شدہ گاڑی برآمدکر لی ہے۔
 

اشتہارات